اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی کا بڑا بیان !ہماری سیٹیں مجلس وحدت مسلمین کی اور اُنکی سیٹیں ہماری ہیں

مجلس وحدت المسلمین کی کامیابی اس تناظر میں اہم ہوسکتی ہے کیونکہ یہ ان جماعتوں میں سے ایک تھی جن کا ذکر پی ٹی آئی کے ’پلان سی‘ کے حوالے سے کیا گیا تھا۔

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کی سیاسی اتحاد پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ

مجلس وحدت مسلمین سے ہم نے معاہدہ کیا تھا کہ آپ کا کوئی امیدوار الیکشن میں حصہ لے گا تو ہم اسکی حمایت کریں گے۔

اگر انکا کہیں کوئی امید وار تو ہم انکے مقابلے میں اپنا امیدوار نہیں لائیں گے وہ ہمیں سپورٹ کرتے ہیں ۔

ہماری سیٹ ان کی ہے اور انکی سیٹ بھی ہماری ہی ہے ۔

 انتخابات میں کرم کے حلقہ این اے 37 میں مجلس وحدت المسلمین سے تعلق رکھنے والے ایک امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کامیاب سیاسی حکمت عملی پر ایک نظر

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فارم 47 کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے امید وار کو 58 ہزار 650 ووٹ حاصل کرنے کے بعد فاتح قرار دیا گیا۔

اُن کے مقابلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساجد حسین طوری 54 ہزار 384 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مجلس وحدت المسلمین کی کامیابی اس تناظر میں اہم ہوسکتی ہے کیونکہ یہ ان جماعتوں میں سے ایک تھی جن کا ذکر پی ٹی آئی کے ’پلان سی‘ کے حوالے سے کیا گیا تھا۔

جنوری 2024 میں آنے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار قومی اسمبلی میں کسی دوسری جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں

جس سے انہیں منظم ہونے اور مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی اجازت ملے گی۔

یہ بات بھی اہم ہے کہ 8 جنوری کو ہونے والے عام انتخابات سے صرف دو روز قبل 6 جنوری کو مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button