اہم ترین خبریںپاکستان

عمران خان کے ساتھ صرف ایک پارٹی مجلس وحدت مسلمین مخلص ہے, ظفر عباس شمسی

انہوں نے کہا کہ قائد وحدت چیرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت نے اس ظلم و جبر کے اس بدترین دور میں تحریک انصاف کے حق میں آواز بلند کی۔

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے عمران خان اور تحریک انصاف کے لئے بدترین دنوں میں آواز بلند کی۔

ہماری قیادت ظلم و جبر کے خلاف ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان میں عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ صرف اور صرف ایک پارٹی مجلس وحدت مسلمین مخلص ہے۔

ایم ڈبلیو ایم تحریک انصاف اور عمران خان کی اتحادی جماعت بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد وحدت چیرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت نے اس ظلم و جبر کے اس بدترین دور میں تحریک انصاف کے حق میں آواز بلند کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم بلوچستان کے صوبائی انتخابات، علامہ سید ظفرعباس شمسی نئے صوبائی صدر منتخب ہوگئے

ہماری جماعت مظالم کے خلاف آواز بلند کرتی آئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام، صحافی اور پاکستانی دانشور قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جواں مردی اور استقامت کے متعرف ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم ہی وہ جماعت ہے جو قابل اعتماد ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت نے بتا دیا ہے کہ عمران خان ایم ڈبلیو ایم کے انتخابی نشان خیمہ پر اپنے آزاد امیدواروں کو لا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نڈر ہے، ہم نہ بکنے والے ہیں اور نہ جھکنے والے لوگ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button