اہم ترین خبریںپاکستان

قومی انتخابات میں کامیابی پر مبارک! پوری قوم کی ایک ہی آواز غلامی قبول نہیں، علامہ راجہ ناصر

میں سلام پیش کرتا ہوں ان ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو جنہوں نے جرات مندی اور استقامت کے ساتھ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن حق کی حمایت سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں۔

 شیعیت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی انتخابات 2024 میں پاکستان تحریک انصاف کی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی پر عمران خان، مرکزی قائدین، صوبائی و ضلعی رہنماؤں اور کارکنوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے خلاف ہونے والے غیر قانونی ہتھکنڈوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ظالمانہ طرزِ عمل کا جس صبر و استقامت اور حوصلے کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

اور آئینی جدوجہد جاری رکھی اس پر جماعت کا ہر کارکن تحسین کا مستحق ہے۔

میں سلام پیش کرتا ہوں ان ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو جنہوں نے جرات مندی اور استقامت کے ساتھ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن حق کی حمایت سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کا بڑا بیان !ہماری سیٹیں مجلس وحدت مسلمین کی اور اُنکی سیٹیں ہماری ہیں

پوری قوم خود مختار پاکستان کے بیانیہ کی عملی شکل کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

ان شاءاللہ ہم سب نے مل کر ایک ایسے مضبوط پاکستان کے خوابوں کی تکمیل کرنی ہے جس کے ادارے ہر قسم کے استعماری دباؤ سے آزاد ہوں۔

جس کی داخلی خودمختاری، خارجہ پالیسی اس کے اپنے مفادات کے تابع ہو گی نہ کہ کسی بیرونی طاقت کی ڈکٹیشن کا عکاس ہوگی۔

پوری قوم کی ایک ہی آواز ہے کہ ہمیں غلامی قبول نہیں۔ آئیں سب مل کر وطن کو عظیم سے عظیم تربنانے کاعہد کریں اور قدم بڑھا کر اپنی حقیقی منزل کی طرف گامزن ہوں۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button