آزاد امیدوار کس طرف جائیں گے ؟سوالیہ نشان

09 فروری, 2024 17:50

شیعیت نیوز: نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان کے سابق وزیر خرانہ اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں عام انتخابات میں کامیابی سمیٹنے والے امیدواروں نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں آزاد امیدواروں کیلئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے دروازے کھلے ہیں۔

آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران امیدواران اہم اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:موبائل فون سروس کی بندش کے بارے میں نگراں وزير داخلہ پاکستان کا بیان

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔

قبل از وقت اور متعصبانہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے جب کہ ہم الیکشن کمیشن کے مکمل سرکاری نتائج کے منتظر ہیں۔

جبکہ ملک بھر میں امیدوار پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کر کے کامیاب ہوئے ہیں ۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ مستقبل کا منظر نامہ کیا ہوگا؟

10:25 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔