پاکستان

موبائل فون سروس کی بندش کے بارے میں نگراں وزير داخلہ پاکستان کا بیان

شیعیت نیوز: اسلام آباد میں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ انتخابات سے ایک رات پہلے 28 شہادتیں ہوچکی تھیں، ہمیں انٹیلی جنس رپورٹ موصول ہوئیں تھی دونوں حملے خود کش نہیں تھے، دونوں حملے ڈیٹونیٹر ڈیوائس سے کیے گئے۔

پاکستان کے نگراں وزیر داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں جیسے ٹی ٹی پی، داعش اور غیرملکی اسپانسر شدہ عسکریت پسند تنظیموں کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

جو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملے کر کے امن و امان کی سنگین صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ قوم کے اعتماد کو متزلزل کر کے انہیں اپنے جمہوری حق کے استعمال سے باز رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان انتخابات، بھاری الٹ پھیر، کئی مشہور رہنماؤں کو شکست

نگراں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کا مشکل ترین سیکیورٹی حالات میں انعقاد ملک کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔

الیکشن کے پُرامن انعقاد کا سہرا قانون نافذ کرنے والے اداروں، افواج پاکستان، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور ریاستی اداروں کے سر ہے ۔

ان ہی کی کاوشوں سے انتخابات کے دن دہشت گردی کے واقعات کے باوجود، کامیاب انعقاد یقینی بنا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button