پاکستان کی اہم خبریں

ووٹنگ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل کراچی میں دھماکا، 1 شخص ہلاک

شیعیت نیوز: عام انتخابات کیلئے ووٹنگ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال حاجی لیمو گوٹھ میں دھماکا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے حاجی لیمو خان گوٹھ میں دھماکا ہوا۔

ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق ملزم گرنیڈ لیکر باہر نکل رہا تھا، اس دوران گرنیڈ ملزم کے ہاتھ میں ہی پھٹ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک شخص ممکنہ طور پر دہشتگرد ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پرامن انتخابات کے انعقاد کو سبوتاژ کرنے کا منصوبہ ناکام بنائیں گے: وزیر اعظم

دھماکے سے ہلاک شخص کے ہاتھ شدید متاثر ہیں، ممکنہ طور پر دستی بم کی پن نکالی، جو ہاتھ میں پھٹا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔

رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button