سبی دھماکہ عوام کو انتخابات سے دور رکھنے کا ناکام حربہ ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ
سبی میں پی ٹی آئی کی ریلی میں دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔
اس طرح کے بزدلانہ اقدامات سے قوم کے حوصلوں کو پسپا نہیں کیا جا سکتا۔
جو طاقتیں انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں وہ ملک کے معاشی استحکام کے دشمن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سبی:پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں دھماکہ4افراد جاں بحق
جب تک ملک میں شفاف انتخابات کے ذریعے سیاسی استحکام نہیں آ جاتا تب تک ملک بحرانوں سے نہیں نکل سکتا۔
پاکستان تحریک انصاف کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے۔
اسے انتخابات سے دور رکھنے اور پی ٹی آئی کے کارکنان کو خوفزدہ کرنے کا کوئی بھی حربہ اب کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتا۔
حکومت کو چاہیئے کہ وہ پی ٹی آئی کی انتخابی ریلیوں اور کارنر میٹنگز کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات صادر کرے۔







