اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سبی:پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں دھماکہ4افراد جاں بحق

ہسپتال ذرائع نے مریضوں کی تشویشناک حالت کے پیش نظر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کی ہے۔

شیعیت نیوز: صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں جناح روڈ پر پی ٹی آئی کی ریلی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 7 سے زائد زخمی ہو گئے۔

 سبی میں انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی کی ریلی کا اہتمام کیا گیا اور اسی دوران دھماکے ہو گیا جس سے افراتفری پھیل گئی۔

ایس ایچ او سٹی سبی پولیس اسٹیشن ذکااللہ گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے

ایمبولینس سروس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

ہسپتال ذرائع نے مریضوں کی تشویشناک حالت کے پیش نظر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کی ہے۔

بم ڈسپوزل اسکاؤٹس کی جانب سے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں ہمارا اتحاد پاکستان تحریک انصاف سے ہوگا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ افسوسناک واقعے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکےکی نوعیت کامعلوم نہیں ہوسکا اور سبی سمیت بلوچستان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا۔

دھماکے کے بعد محکمہ صحت نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان عبداللہ خان نے سبی دھماکے کے پیشں نظر سبی سمیت کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

ایم ایس سبی اسپتال کے مطابق بم دھماکے کے چار زخمیوں کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سبی میں علاج جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button