اہم ترین خبریںپاکستان
انتخابات میں ہمارا اتحاد پاکستان تحریک انصاف سے ہوگا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
کوئٹہ میں ہمارے امیدواران ارباب لیاقت علی ہزارہ،جعفرعلی جعفری،علامہ علی حسنین الحسینی،علامہ سید عباس موسوی ہوں گے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نگران حکومت ملک میں شفاف انتخابات کو یقینی بنائے۔
ملک کے مسائل کا حل شفاف انتخابات میں ہے ۔
عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق دیا جائے عوام کے بغیر ملک کو بحرانوں سے نکالنا ممکن نہیں۔
انتخابی شیڈول کے بعد ہماری جماعت نے بھی اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ الیکشنز، علمدار روڈ حلقہ کیلئے سب سے زیادہ امیدواروں نے کاغذات حاصل کئے
انتخابات میں ہمارا اتحاد پاکستان تحریک انصاف سے ہوگا۔
کوئٹہ میں ہمارے امیدواران ارباب لیاقت علی ہزارہ،جعفرعلی جعفری،علامہ علی حسنین الحسینی،علامہ سید عباس موسوی ہوں گے۔