ایران پاکستان بارڈر کشیدگی کی آڑ میں سوشل میڈیا پر تکفیری عناصر کی مذموم فرقہ وارانہ مہم
شیعیت نیوز:پاکستان ایران بارڈر پر دہشت گرد تنظیم جیش العدل کے ٹھکانوں پر حملوں کے بعد سوشل میڈیا پر مذموم فرقہ وارانہ مہم جاری ہے۔
جیش العدل نے اعتراف کیا ہے کہ میزائل حملوں میں اس کے کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ دوسری جانب ناظم الامور کو پاکستان نے طلب کرلیا ہے۔
دونوں ملکوں میں سفارتی سطح پر کشیدگی کےبعد سوشل میڈیا پر تکفیری عناصر سرگرم ہوچکے ہیں اور فرقہ وارانہ مہم کے تحت مخصوص فرقہ کے خلاف زہر اگل رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کیلئے کوئی حد مقرر نہیں کرتا، ایرانی صدر کی شہباز شریف سے گفتگو
سرکاری ٹی وی کے مطابق مخصوص سیاسی پارٹی بھی واقعہ کے بعد فرقہ وارانہ پروپیگنڈہ پھیلا رہا ہے۔
مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ فرقہ وارانہ یا کسی مسلک پر نہیں ہے اسے شیعہ سنی مسئلہ بناکر پیش کیا جارہا ہے۔







