اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کیلئے کوئی حد مقرر نہیں کرتا، ایرانی صدر کی شہباز شریف سے گفتگو

شہباز شریف نے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کا سبب بننے والے عوامل سے نمٹنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران سے مدد اور تعاون کی درخواست کی

شیعیت نیوز: ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اپنے دورہ ازبکستان کے دوسرے دن کی اپنی چھٹی مصروفیت کے پروگرام میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی میزبانی کی۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کی سائڈ لائن پر ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔ ملاقات کے دوران ایران کے صدر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہی پر ایک بار پھر گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور لواحقین اور متاثرین کے لئے صبر اور صحت کی دعا کی۔ صدر رئیسی نے تہران اور اسلام آباد کے تعلقات کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے تاکید کی کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کی توسیع کے لئے کوئی حد مقرر نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین کوپاکستانی ہتھیاروں کی فراہمی کی خبروں پر علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تشویش

پاکستان کے وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہ ان کے ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کا سبب بننے والے عوامل سے نمٹنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران سے مدد اور تعاون کی درخواست کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے توانائی کے شعبے میں تعاون کا خیرمقدم کیا اور اس شعبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ضروری اقدامات پر زور دیا۔ ایران اور پاکستان کے سربراہان نے ان منصوبوں کو آگے بڑھانے اور ان پر عمل درآمد کے لئے دونوں ممالک کے متعلقہ حکام پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button