لبنانمشرق وسطی

شمالی مقبوضہ علاقوں پرحزب اللہ لبنان کے وسیع میزائل حملے

شیعیت نیوز : ذرائع کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمت کے توسط سے مقبوضہ علاقوں میں بعض صیہونی بستیوں پر میزائل حملے کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

اسی سلسلے میں حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اس نے ایڈمیٹ چھاونی کے نزدیک صیہونی فوج کےٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جو اپنے ٹھیک نشانوں پر لگے ہيں۔

حزب اللہ لبنان نے اسی طرح ایک اور بیان میں رویسات القرن پر بھی متعدد میزائل داغے جانے کی خبر دی ہے-

یہ بھی پڑھیں :اپنے ہی ہتھیاروں کا شکار ہوگئے اسرائیلی فوجی

درایں اثنا صیہونی اخـبار ھا آرٹص نے لکھا ہےکہ الجلیل کے علاقے میں واقع منارہ ٹاؤن کے نصف سے زیادہ گھروں کو صیہونی فوج کے ٹارگیٹیڈ میزائلوں کے حملے کےنتیجے میں مکمل یا جزئی طور پر تقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کے توسط سے طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے بعد سے ہی حزب اللہ لبنان نے غزہ کی مزاحمتی قوتوں کی حمایت میں اب تک روزانہ ہی صیہونی ٹھکانوں کے خلاف کاروائياں انجام دی ہیں اور ان کو جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button