پارہ چنار کا علاقائی امن بحال کیا جائے،علامہ علی اکبر کاظمی
شیعیت نیوز؛ علامہ علی اکبر کاظمی صوبائی صدرمجلس وحدت مسلمین پنجاب نے کہا ہے کہ پارا چنار کے حالات ایک بار پھر اہلیان پاکستان کی تشویش بڑھارہے ہیں۔
اپر کرم کے مسافروں کو گاڑی سے اتار کر یا گاڑیوں میں بیٹھے مظاہرین پر فائرنگ کرکے قتل کیا جا رہا ہے ۔
ہر چند ماہ بعد علاقے کی صورتحال کشیدہ ہو جاتی ہے ۔
سیکورٹی ادارے بظاہر علاقے میں رٹ قائم کرنے میں ناکام ہیں اور ضلع کرم مسلسل دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پرحالیہ حملوں سے واضح ہوگیا اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے،علامہ علی اکبر کاظمی
انہوں نے کہا کہ ریاست نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں اوریوں لگتا ہے کہ دہشت گرد عناصر کو کھلی آزادی دے دی گئی ہے کہ وہ بے گناہ افراد کا خون بہائیں اور با آسانی نکل جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایک روز قبل ہونیوالے واقعے میں دہشت گردوں نے عورتوں کا بھی لحاظ نہیں رکھااور انہیں بھی شہید کردیا۔
کالعدم لشکر کے دہشت گرد کی دھمکی کے بعد پارہ چنار میں دہشت گردی نے کئے سوالات اٹھادئیے
دہشت گرد عناصر کو نہ ہی قانون کا خوف ہے نہ ہی علاقے کی روایات کا پاس ہے۔
ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں اور علاقے میں اپنی رٹ قائم کریں۔







