غزہ پرحالیہ حملوں سے واضح ہوگیا اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے،علامہ علی اکبر کاظمی

04 دسمبر, 2023 12:52

شیعیت نیوز: صوبائی دارالحکومت لاہور میں علما و مشائخ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلومین کیخلاف برطانیہ بھی اسرائیل کی مدد کو آن پہنچا ہے، مسلمان حکمران لحاف میں سر دبائے مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام کا تماشا دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے دوبارہ جنگ کا آغاز کرکے اقوام عالم پر واضح کر دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی مکمل ہونے تک باز نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والےہمارے بد بخت حکمران امریکہ کے نمکخوار ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

علامہ سید علی اکبر کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کو یاد رکھنا چاہیے اسرائیل کینسر کی طرح پھیلنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ تمام ممالک اِس کی لپیٹ میں آ جائیں گے جو آج فلسطینیوں کی مدد سے اِس لئے گریزاں ہیں کہ امریکہ ناراض ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ناپاک قدم نہ روکے گئے تک کوئی بھی اِس ناسور سے محفوظ نہیں رہے گا۔

 

3:07 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top