مشرق وسطیمقبوضہ فلسطین

غرب اردن میں گھمسان کی جنگ، صیہونی فوج کو بھاری جانی نقصان

شیعیت نیوز :جنین میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران اس شہر میں کئی شدید دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئيں۔

صیہونی فوجیوں نے شہر اریحا اور عین السلطان کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ اور جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو القدس بریگیڈ، مشترکہ طور پر صیہونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ہمارے پیاروں کو شہید کرنے کی کالعدم تنظیموں کو کس نے اجازت دی؟بلوچستان شہدا فورم

صیہونی فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی فوج کو شدید جانی نقصان کے ساتھ شدیدمزاحمت کا سامنا ہے۔

جنین کیمپ کو جارحیت کا نشانہ بنانے والے صیہونی فوجیوں پر فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے حملہ کیا ہے جس میں صیہونی فوج کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button