اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلیوں کی گھناؤنی حرکت، فلسطینی شہداءکی لاشیں قبروں سے نکال کر لے گئے

شیعیت نیوز : خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی میں فلسطینی حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے ایک بیان جاری کرکے غزہ پٹی میں واقع ایک قبرستان سے 150 شہیدوں کی لاشیں قبروں سے نکال کر لے جانے کے صیہونیوں کی وحشیانہ اور غیرانسانی حرکت کی خبر دی ہے۔

فلسطینی حکومت کے بیان کے مطابق غاصب فوجیوں نے غزہ پٹی کے قبرستان کو بلڈوزروں سے تہس نہس کردیا اور تازہ بنی قبریں کھود کر 150 شہیدوں کی لاشیں چوری کرکے لے گئے۔

غاصب اسرائیلی فوجیوں کی اس حرکت سے شہیدوں کے اعضائے بدن چوری کرنے کے اندیشے کو ایک بار پھر تقویت ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شہیدقاسم سلیمانی کی برسی پر دھماکوں میں ملوث 12 افراد گرفتار

صیہونی حکومت اب تک کئی بار فلسطینی شہیدوں کی لاشیں اور ان کے اہم اعضائے بدن چوری کرنے کا اقدام کر چکی ہے۔

دریں اثنا فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہیدوں کی قبر کھودنا اور ان کی لاشیں چوری کرنا تمام ادیان الہی کی تعلیمات اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت کے جرائم، خاص طور سے شہیدوں کی قبروں کی بے حرمتی، کی مذمت کے لئے قدم اٹھائے اور ان گھناؤنے اقدامات رکوانے کے لئے اقدام کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button