نئے سال کی ابتدائی دعا ہےکہ اے خدا وطن عزیز کو ہر دشمن اوریہود و نصاری کے فکری غلاموں سے آزاد کر، علامہ راجہ ناصر عباس
شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سال نو کے آغاز پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے تمام باضمیر انسانوں کو سال نو 2024 مبارک ہو،نئےسال کی ابتدءا اس دعا سےکر رہا ہوں کہ رب کریم ہمارے وطن کی حفاظت فرما۔
وطن عزیز کی سالمیت ، بقا ، امن ، رواداری ، بھائی چارے ،ترقی و استحکام کے ہر دشمن اوریہود و نصاری کے فکری غلاموں سے مادر وطن کو آزاد کر۔یا اللہ نیا سال اس ملک کی خوشحالی اور عوامی امنگوں کی تکمیل کا سال ہو۔
یہ بھی پڑھیں: شیعہ عزادار آفتاب نقوی 7سال سے لاپتہ ،بیٹی کا آرمی چیف سے بازیابی کا مطالبہ
انہوں نے مزید کہا کہ سال2024 انتخابات کاسال ہے ۔ اس سال میں ان لوگوں کو فتح نصیب فرما جو ملک و قوم کی حقیقی خیرخواہ ہیں۔ جن کا عزم وطن عزیز کی داخلی خودمختاری ،اقوام عالم میں باوقار مقام اور معاشی خودکفالت ہے۔
یا اللہ ان قوتوں کو ہم پر مسلط نہ کرنا جن کی نظریں قومی خزانے پر ہیں ۔ جن کا مقصد دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت ، عظیم ریاست پاکستان کو عالمی استعماری طاقتوں کے ایما پر کمزور کرنا ہے۔ یہ سال بیت المقدس کی آزادی کا سال ہو۔ مظلومین فلسطینیوں سے نبرد آزما طاغوتی طاقتوں کی نابودی اور رسوائی ہماری آنکھوں کو دیکھنا نصیب ہو۔الہی آمین







