اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ نے مسلم لیگ نواز کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا

نون لیگ ماضی میں بھی دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی کرتی رہی ہے

شیعیت نیوز: کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ نے ضلع بھکر میں مسلم لیگ نون کے امیدوار برائے قومی اسمبلی عبدالمجید خنان خیل کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

نون لیگ ماضی میں بھی دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی کرتی رہی ہے۔

اس بار الیکشن میں بھرپور ریاستی سرپرستی کے باوجود بدترین کے شکست کے خوف نے ن لیگ کو ایک بار پھر قاتلوں کے درپر سجدہ ریز ہونے پر مجبور کردیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماؤں عبدالحمید خالد، عبدالغفور حقانی، منظور احمد عکاشہ اور ملک عالمشیر بھون نے پنج گرائیں ضلع بھکر میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی عبدالمجید خنان خیل سے ملاقات کی اور کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے مکمل حمایت کااعلان کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی تحریک پاکستان نے یکم جنوری سے شدید احتجاج کے لیے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا

مدرسہ عربیہ صدیقہ پنجگرائیں میں ہونے والی اس ملاقات کے بعد پرھجوم پریس کانفرنس میں مولانا عبدالحمید خالد نے حلقہ بھر کے ساتھیوں سمیت اعلان کیا کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے تمام تر کارکنان و دیگر احباب حلقہ این اے 91 بھکر 1 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالمجید خنان خیل کی مکمل سپورٹ کریں گے، عبدالمجیدخان نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button