دنیا

غزہ کے خلاف زمینی حملے جنوری 2024 تک جاری رہیں گے، سی این این

شیعیت نیوز : امریکی حکام کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے سی این این نے رپورٹ دی کہ واشنگٹن کو توقع ہے کہ غزہ پر صیہونی فوج کے زمینی حملوں کا سلسلہ جنوری 2024ء تک جاری رہے گا۔

ایک حساس ذریعے نے بھی سی این این کو بتایا کہ امریکی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل غیر معینہ مدت تک اپنی کارروائیوں کو جاری نہیں رکھ سکتا۔

اس سورس نے دعویٰ کیا کہ اگر امریکی انتباہ موجود نہ ہوتا تو اسرائیل، غزہ کی پٹی کو خاک میں ملا دیتا۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بعض اعلیٰ امریکی عہدیداران نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس کو تشویش ہے کہ آئندہ ہفتے اسرائیلی عسکری کارروائیاں کس انداز سے آگے بڑھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :تمل ناڈو میں سمندری طوفان کا قہر، 18 افراد ہلاک

اس کے علاوہ امریکہ نے اسرائیل کو صیہونی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافے پر بھی خبردار کیا ہے۔

سی این این کا کہنا ہے کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ صیہونی رژیم رواں سال کے آخر تک حماس کے ذریعے طوفان الاقصیٰ جیسی کارروائیوں کو روکنے میں ناکام ہو گا۔

تل ابیب کو اپنے اہداف کے حصول کے لئے طویل المدت اسٹریٹجی اپنانا ہو گی۔

قبل ازیں ایک اور امریکی عہدیدار نے Axios نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن جنگ کے بعد غزہ کی سکیورٹی اور گورننس کو خلاء سے مانیٹر کرنا چاہتا ہے تا کہ حماس کو دوبارہ اُبھرنے سے روکا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button