دنیا

تمل ناڈو میں سمندری طوفان کا قہر، 18 افراد ہلاک

شیعیت نیوز: ہندوستان کی جنوبی ریاست تمل ناڈو کے دارالحکومت چینئی میں تباہ کن سمندری طوفان "مچونگ” اور موسلا دھار بارش کے نتیجے میں 18 افراد کی موت ہوگئی ہے۔
مرنے والوں میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل ہے۔

چنائی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق سمندری طوفان مچونگ کے نتیجے میں مسلسل تین دن سے ہونے والی بارش نے تباہی مچا دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، سمندری طوفان نے منگل کو باپٹلا کے قریب آندھرا پردیش کے ساحل کو عبور کیا لیکن پیچھے بھاری تباہی چھوڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں :روس کے صدر پیوٹن ابوظہبی پہنچ گئے

ایک اہلکار نے بتایا کہ 25 گاؤں سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔

اب علاقائی محکمہ موسمیات نے راحت کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ طوفان کمزور ہو گیا ہے اور اس کے اثرات سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوگا

متعلقہ مضامین

Back to top button