مشرق وسطی

روس کے صدر پیوٹن ابوظہبی پہنچ گئے

شیعیت نیوز : اسنا کی رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پیوٹن جیسے ہی ابوظہبی پہنچے تو متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کی "الفرسان” ایکروبیٹک ٹیم کے جیٹ طیاروں نے ابوظہبی کے آسمان کو روسی پرچم کے رنگوں سے رنگ دیا۔

اطلاعات کے مطابق ابو ظہبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد بن سلطان آل نہیان نے روسی صدر کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔

اس کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے "قصر وطن” محل میں ملاقات کی۔

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زائد آل نہیان سے ملاقات میں روسی صدر نے کہا کہ روس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ہم مسئلہ فلسطین سے دستبردار نہیں ہوسکتے، یمنی لیڈر

انہوں نے پیوٹن کو عرب دنیا میں روس کا ایک اہم تجارتی شریک قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زائد آل نہیان 2024 کے موسم خزاں میں "کازان” میں ہونے والے برکس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ آپ اور میں مسلسل رابطے میں ہیں اور ہمارے ساتھی مسلسل ایک دوسرے کے ساتھ کام کر رہے ہیں نیز درحقیقت متحدہ عرب امارات عرب دنیا میں روس کا اہم تجارتی شریک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button