اہم ترین خبریںعراق

نجف اور کربلا میں احزانِ فاطمی کا آغاز

ہر سال موسمِ احزانِ فاطمی کا احیاء کیا جاتا ہے

 شیعیت نیوز: حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی المناک شہادت کے احیاء کے لیے بین الحرمین اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کے دفاتر کی جانب سے احزانِ فاطمی کی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے۔

ان عزائی تقریبات اور سرگرمیوں کا اہتمام روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے حسینی شعائر و مواکب سیکشن کی طرف سے کیا جاتا ہے کہ جو (10 جمادی الاول) سے (3 جمادی الثانی) تک جاری رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حضرت فاطمہ زہراؑ کا کردار رہتی دنیا تک تمام مرد و زن کیلئے قابل تقلید ہے،علامہ صادق جعفری

موسمِ احزانِ فاطمی کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی کے آفس انچارج ڈاکٹر افضل شامی اور روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے ارکان اور اہل مواکب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مذکورہ بالا سیکشن کے سربراہ سید عقیل یاسری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہر سال موسمِ احزانِ فاطمی کا انعقاد حضرت فاطمہ زہراء(‏ع) کی المناک شہادت کے سانحہ کے احیاء کے لیے کیا جاتا ہے۔

اس میں متعدد عزائی تقریبات اور جناب سیدہ کی سیرت طیبہ سے متعلق کئی سرگرمیاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دختر رسول اکرمؐ حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کا عقیدت اور احترام کے ساتھ انعقادجاری

انہوں نے مزید بتایا کہ  ان کے گھر میں گزارے زندگی کے کچھ لمحات، ان کے گھر پر حملے، امیر المومنین(ع) کی طرف سے ان کے لیے بنائے گئے بیت الاحزان اور دفن کے بارے میں ایک مجسم پینورما شامل ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ان تقریبات اور عزائی سرگرمیوں میں کچھ حسینی مواکب، عباس(ع) عسکری یونٹ، ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم کا سیکشن اور میڈیا ڈیپاٹمنٹ کا مشترکہ تعاون حاصل ہے

تاکہ دنیا تک حضرت فاطمہ(ع) کے ساتھ ہونے والے ظلم اور اس سانحہ کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button