دنیا

طوفان الاقصی کی لڑائی کے آغاز سے مجاہدین کے ہاتھوں 1600 اسرائیلی فوجی معذور

شیعیت نیوز: اسرائیلی قابض فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر کو طوفان الاقصی کی لڑائی کے آغاز کے بعد سے تقریباً 1,600 اسرائیلی فوجی معذور ہو چکے ہیں۔

ریڈیو نے آکسیپیشن آرمی میں معذوروں کی ایسوسی ایشن کے سربراہ ایڈان کِلمین کے حوالے سے کہا کہ ’’7 اکتوبر سے فوج نے 1600 فوجیوں کی معذوری کی تشخیص کی ہے۔ ان میں 400 فوجی اب بھی ہسپتالوں میں ہیں۔‘‘

کیلمین نے مزید کہا کہ ’’یہ صرف زخمی ہیں، اور ہزاروں مزید لوگ پی ٹی ایس ڈی میں مبتلا ہمارے پاس آئیں گے‘‘۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ تعداد اسرائیل کی تاریخ میں ناقابل تصور ہے۔ یوم کپور جنگ جو اکتوبر 1973 میں لڑی گئی تھی اس سے کہیں زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کی غزہ میں الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر ، ڈاکٹروں کی گرفتاری کی مذمت

اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کے ساتھ گذشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو زمینی دراندازی کی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے براہ راست لڑائی میں 72 فوجی اور افسران مارے گئے۔

اس طرح گزشتہ ماہ میں طوفان الاقصی کی لڑائی کے آغازکے بعد مزاحمت کے ہاتھوں قابض اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 392 تک پہنچ گئی۔

مسلسل 48 ویں روز بھی قابض غزہ کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ مزاحمتی فورسز اور اسرائیلی قابض فوج کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا آج سے اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button