مقبوضہ فلسطین

صہیونی حکومت کو جنگ بندی پر مجبور کردیا، حماس

شیعیت نیوز: لبنان میں فلسطینی تنظیم حماس کے نمائندے احمد عبدالہادی نے کہا ہے کہ مقاومت کی کامیابیوں کی وجہ سے صہیونی حکومت جنگ بندی پر مجبور ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ کی لبنان آمد کے موقع پر بیروت کے رفیق حریری ائیرپورٹ پر حماس کے نمائندے نے میزبان ملک کے وزیرخارجہ کے ہمراہ عبداللہیان کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ نے جنگ کے آغاز میں ہی صہیونی حکومت کو سخت پیغام دیا تھا اس کے بعد مسلسل سفارتی کوششیں کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے 111 شہداء کی خان یونس میں اجتماعی قبر میں تدفین

احمد عبدالہادی نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ کا سفر اہم موقع پر ہوا۔ غزہ کی جنگ میں اب تک صہیونی حکومت کو قابل ذکر کامیابی نہیں ملی ہے۔ فلسطینی عوام نے استقامت کے ساتھ صہیونی حکومت کا مقابلہ کیا ہے۔

لبنان میں حماس کے نمائندے نے مزید کہا کہ مقاومت کی کامیابیوں کی وجہ سے صہیونی حکومت جنگ بندی پر مجبور ہوگئی۔ جنگ بندی سے فلسطینی عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے مسئلہ فلسطین اور عوام کے لئے بہت کوششیں کی ہیں آج کی یہ کامیابی ایران کی حمایت کی وجہ سے نصیب ہوئی ہے۔

حماس کے نمائندے عبدالہادی نے فلسطینی استقامت کی حمایت میں ایران کی سیاسی کاوشوں اور انتھک سفارت کاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمن کے مقابلے میں فلسطین کی استقامتی تحریک کی کامیابی پورے استقامتی محاذ کی بھر پور حمایت کا نتیجہ ہے جس میں ایران سرفہرست ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button