مقبوضہ فلسطین

غزہ کے 111 شہداء کی خان یونس میں اجتماعی قبر میں تدفین

شیعیت نیوز: غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ 111 شہداء کے جسد خاکی جو غزہ اور شمال کے رہائشی ہیں کو خان یونس کے مغرب میں ایک اجتماعی قبر میں دفن کیا گیا ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ قابض صیہونی فوج نے اس سے قبل الشفاء میڈیکل کمپلیکس سے ان شہداء کی لاشیں قبضے میں لے لی تھیں اور ان میں شہیدوں کی تعداد 83 تھی۔ اس کے علاوہ بیت حانون ہسپتال سے لائے گئے شہداء کے ایک گروپ کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

میڈیا ذرائع نے بتایا کہ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس شہداء کی میتیں لے کر آئی اور انہیں خان یونس کے مغرب میں ایک اجتماعی قبر میں وزارت اوقاف کی نگرانی میں سپرد خاک کیا گیا۔

وزارت صحت نے متعدد بار شہداء کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کیا کیونکہ انہیں ان کے اہل خانہ سے وصول نہیں کیا جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری میں القسام کے اہم کمانڈر خلیل حامد خراز شہید

دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں واقع قصبہ خزاعہ میں چند روز قبل ابو ردا خاندان کے ایک مکان کو تباہ کرنے کے بعد تیسری بار وہاں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

آج صبح اسرائیلی فوج کے طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح پر تین حملے کیے۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس پر اپنے فضائی حملوں اور توپ خانے کی گولہ باری تیز کر دی ہے جہاں گھنٹوں کے دوران توپ خانے کے گولوں کے نتیجے میں زبردست دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 20 فضائی حملوں نے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں زخمیوں کو العودہ اسپتال پہنچایا گیا۔

اسرائیلی قابض فوج نے مسلسل 47ویں روز بھی غزہ کی پٹی پر خونریز جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں 5 ہزار 840 بچوں، 3 ہزار 920 خواتین سمیت 14 ہزار 128 فلسطینی شہید اور 33 ہزار زخمی ہوئے جب کہ لاپتہ افراد کی تعداد 0 ہزار 86 ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button