دنیا

غزہ جنگ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو مقبولیت کی کم ترین سطح پر پہنچا دیا، سروے

شیعیت نیوز: امریکی صدر کی کارکردگی پر اطمینان کی سطح ان کے دور صدارت میں کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسپوتنک نے بتایا ہے کہ تازہ ترین سروے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی کارکردگی پر اطمینان کی سطح گر کر 40 فیصد تک پہنچ گئی جو ان کے دورہ صدارت کی نچلی ترین سطح ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا امریکی حملے میں عراقی مزاحمت کے دو اہم کمانڈر شہید ہوگئے؟

اس سروے کے مطابق 57 فیصد جواب دہندگان بائیڈن کی بطور صدر کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں مذکورہ سروے ظاہر کرتا ہے کہ صرف 33 فیصد نے بائیڈن کی خارجہ پالیسی سے اتفاق کیا جو کہ ستمبر کے سروے کے مقابلے میں آٹھ پوائنٹ کی کمی کا حامل ہے۔

دریں اثنا، 62٪ جواب دہندگان، بشمول 30٪ ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ وہ بائیڈن کے خارجہ پالیسی کو سنبھالنے کے طریقے سے مطمئن نہیں ہیں۔

مذکورہ سروے کے منتظمین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس رائے شماری کا نتیجہ زیادہ تر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے حوالے سے بائیڈن کے نقطہ نظر سے متاثر تھا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ اسرائیلی ٹٰینکوں کا قبرستان، تین دن میں 60 ٹینک اور فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا

ڈیموکریٹس میں بائیڈن کی متزلزل پوزیشن زیادہ نمایاں ہے اور ان میں سے اکثر کا خیال ہے کہ اسرائیل نے غزہ جنگ میں ’’مبالغہ آرائی‘‘ کی ہے!

یہ عدم اطمینان 18 سے 34 سال کی عمر کے جواب دہندگان میں زیادہ تھا۔ وہ لوگ جو غزہ جنگ میں بائیڈن کی پالیسی سے بالکل بھی مطمئن نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ، امریکہ کے سابق صدر بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلی بار فرضی مقابلے میں، جس کا اہتمام NBC نیٹ ورک نے کیا تھا، ٹرمپ نے بائیڈن کو پیچھے چھوڑ دیا اور 46% ووٹرز کی حمایت حاصل کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button