مقبوضہ فلسطین

غزہ اسرائیلی ٹٰینکوں کا قبرستان، تین دن میں 60 ٹینک اور فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا

القسام کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے مجاہدین کے حوصلے بلند ہیں اور ہم دشمن کو غزہ میں تباہ کردیں گے۔

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان نے کہا ہے کہ گذشتہ تین دنوں کے دوران قابض فوج کی 60 فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کیا گیا جن میں 10 ٹرانسپورٹ گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

القسام نے پیر کے روز ایک ریکارڈ شدہ تقریر میں مزید کہا کہ غزہ کی پٹی کے کئی علاقوں میں دشمن کے ساتھ جھڑپیں اب بھی شدید ہیں۔ القسام کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے مجاہدین کے حوصلے بلند ہیں اور ہم دشمن کو غزہ میں تباہ کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جنگ بندی ہوسکتی ہے، حماس کے رہنماؤں کا عندیہ

انہوں نے کہا کہ القسام کے مجاہدین نے دشمن کے خلاف متعدد مخصوص کارروائیاں کیں اور متعدد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا۔ ہمارے مجاہدین نے دشمن کے فوجیوں کی چیخیں اور ان کی مدد کی پکار سنی۔

انہوں نے کہا کہ القسام مجاہدین نے التوام محلے میں فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا اور اسے سیدھا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین صیہونی فوجی وہاں سے باہر نکل گئے اور انہیں اینٹی پرسنل میزائل سے ختم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن سے قبل امریکی و برطانوی سفارت کاروں کی سرگرمیاں تشویش ناک ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ ’’دشمن نے زمین پر اپنی افواج پر بمباری کی، یہ سوچ کر کہ اس کے بہت سے فوجیوں کو پکڑ لیا گیا ہے، اور اس جنگ میں قابض دشمن کا مقصد شہریوں کو تباہ کرنا اور مارنا تھا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’دشمن جس پراسرار حالت کے ساتھ اپنے جرائم سے نمٹتا ہے، اس کی فتح کا یقین نہ ہونے کی دلیل ہے۔‘‘

متعلقہ مضامین

Back to top button