مقبوضہ فلسطین

القسام بریگیڈز کی تل ابیب شہر پر ایک بار پھر راکٹوں کی بارش

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے پیر کی شام تل ابیب شہر اور اس کے مضافات پر راکٹوں کا ایک بیراج فائر کی، جسے حالیہ دنوں میں سب سے بڑا راکٹ بیراج قرار دیا جاتا ہے۔

ویڈیو کلپس میں سائرن بجنے کے بعد اسرائیلیوں کے ہجوم کو پناہ گاہوں کی طرف بھاگتے ہوئے دکھایا گیا، جب کہ الجزیرہ کے ایک نامہ نگار نے بتایا کہ تل ابیب شہر اور حولون میں راکٹ اور ان کے ٹکڑے گرے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ اسرائیلی ٹٰینکوں کا قبرستان، تین دن میں 60 ٹینک اور فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا

فوج کے اسرائیلی ہوم فرنٹ نے کہا کہ تل ابیب کے عظیم تر علاقے اور ساحلی علاقوں میں 129 مقامات پر سائرن بجے۔

الجزیرہ کے نامہ نگار نے وضاحت کی کہ سائرن جنوب میں اشدود سے شمال میں ہرزلیہ تک پھیلے ہوئے ایک وسیع علاقے میں بجتے رہے ہیں۔یہ راکٹ تل ابیب کے کئی شہروں سے گذرے۔

القسام بریگیڈز نے کہا کہ یہ بمباری عام شہریوں کے قتل عام کے جواب میں کی گئی کارروائی ہے۔

الجزیرہ کے نامہ نگار نے اشارہ دیا کہ راکٹ غزہ کی پٹی کے جنوب سے داغے گئے، یعنی انہوں نے تقریباً 90 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

یہ بھی پڑھیں : فتاح -2 ہائپر سونک میزائل، امریکہ اور اسرائیل کے لئے پیغام، صیہونی ذرائع ابلاغ

غاصب اسرائیلی ذرائع نے اعتراف کیا ہے یہ القسام کے آج کے حملے فلسطینی استقامتی محاذ کے تل ابیب پر ہونے والے اب تک کے سب سے بڑے حملے تھے۔

صیہونی ذرائع نے کہا ہے کہ تل ابیب کے صرف ایک علاقے غوش دان پر 11 راکٹ داغے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button