حزب اللہ نے جنگی حکمت عملی بدل دی، شمالی صہیونی بستیوں پر آگ برسانے والے حملے تیز: حزب اللہ کی طاقت اور درستگی میں اضافہ
شیعیت نیوز : عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی فوج نے حالیہ دنوں میں حزب اللہ کی راکٹ فائرنگ اور ڈرون حملوں کے طریقہ کار میں خطرناک تبدیلی دیکھی ہے۔ حزب اللہ نے اپنی جنگی حکمت عملی میں نمایاں تبدیلی کرتے ہوئے حملوں کی شدت اور درستگی میں بے مثال اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں شمالی صہیونی بستیوں کو براہ راست نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
عبرانی ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے اب تک کی نسبت زیادہ طاقتور اور درست راکٹ اور ڈرون حملے کیے ہیں، جن کا بنیادی مقصد صیہونی آبادکاروں کو شمالی علاقوں سے بھگانا اور وہاں سے ان کی نقل مکانی کو ناگزیر بنانا ہے۔ صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے جدید ہتھیاروں، ڈرونز اور راکٹوں کی تعداد اور کوالٹی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے شمالی محاذ پر ان کا دفاعی نظام شدید دباؤ کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مجلس خبرگان نے آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ کو نئے ولی امر مسلمین منتخب کر لیا، باضابطہ اعلان کا انتظار
حزب اللہ کی جانب سے جاری بیانات میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تبدیلیاں صہیونی جارحیت کے جواب میں کی گئی ہیں اور شمالی بستیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا جب تک غزہ میں نسل کشی اور لبنان کی سرزمین پر حملے بند نہیں ہوتے۔







