’کوئی اسرائیل کے لیے لڑنا نہیں چاہتا‘ سینیٹ میں نعرہ لگانے والے سابق امریکی میرین کو پولیس نے باہر نکال دیا
شیعیت نیوز : واشنگٹن: امریکا میں ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی پر سینیٹ کی ایک سماعت کے دوران احتجاج کرنے والے سابق امریکی میرین برائن میک گینس کو زبردستی ہال سے باہر نکال دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی میرین برائن میک گینس سماعت کے دوران صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ وہ آئندہ انتخابات میں گرین پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹ کی نشست کے امیدوار بھی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برائن میک گینس اجلاس کے دوران نعرے لگا رہے تھے کہ "کوئی بھی اسرائیل کے لیے لڑنا نہیں چاہتا”، جس پر سکیورٹی اہلکار حرکت میں آئے اور انہیں زبردستی کمرہ اجلاس سے باہر لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی صحافی کا انکشاف: اسرائیل میں 100 فٹ گہرے بنکروں میں بھی ایرانی میزائل تباہی مچا رہے ہیں، ہلاکتوں پر پردہ ڈالا جا رہا ہے
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ مونٹانا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹم شیھے، جو خود بھی سابق امریکی فوجی ہیں، اس موقع پر پولیس کی مدد کرتے ہوئے برائن میک گینس کو ہال سے باہر لے جانے میں معاونت کر رہے تھے۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کے معاملے پر امریکہ میں سیاسی اور عوامی سطح پر بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔







