بھارتی صحافی کا انکشاف: اسرائیل میں 100 فٹ گہرے بنکروں میں بھی ایرانی میزائل تباہی مچا رہے ہیں، ہلاکتوں پر پردہ ڈالا جا رہا ہے

07 مارچ, 2026 17:44

شیعیت نیوز : بھارت کے صحافی برج موہن سنگھ نے اسرائیل میں اپنے قیام کے دوران وہاں میڈیا پر عائد سخت پابندیوں اور سنسرشپ کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ نیوز ادارے ’سادھنا نیوز‘ سے وابستہ برج موہن سنگھ 28 فروری سے 6 مارچ تک اسرائیل میں موجود رہے اور اس دوران انہیں جنگ کے اثرات اور معلومات تک رسائی کے حوالے سے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایسی پناہ گاہیں دیکھیں جو تقریباً 100 فٹ گہرائی میں بنائی گئی ہیں جہاں حملوں کے دوران لوگ پناہ لیتے ہیں۔ تاہم کئی مواقع پر ان پناہ گاہوں میں لوگوں کی ہلاکتیں ہوئیں لیکن اسرائیلی حکام کی جانب سے ان کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : حملےجاری رہے تو تمام امریکی مفادات نشانے پر ہوں گے: پاسداران انقلاب

برج موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ ایرانی میزائل سو فٹ گہرائی میں قائم بنکروں میں بھی شدید تباہی مچا رہے ہیں۔ انہوں نے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں دیکھیں اور کہا کہ اسرائیلی حکومت ہلاکتوں پر پردہ ڈال رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میزائل حملوں میں یہ فرق نہیں کیا جاتا کہ کون بھارتی ہے اور کون اسرائیلی، کیونکہ حملوں کے دوران ہر شخص خطرے میں ہوتا ہے۔

صحافی نے اسرائیل میں صحافیوں کی آزادی پر بھی سنگین الزامات عائد کیے۔ ان کے مطابق اسرائیل میں صحافیوں کو آزادانہ رپورٹنگ کی اجازت نہیں دی جاتی۔ انہیں نہ تو ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کی تصاویر بنانے کی اجازت ہوتی ہے، نہ ہی ہسپتالوں تک آسانی سے رسائی دی جاتی ہے اور نہ ہی ہلاکتوں کے درست اعداد و شمار فراہم کیے جاتے ہیں۔

یہ انکشافات اس وقت سامنے آئے ہیں جب اسرائیلی میڈیا اور حکام غزہ اور دیگر علاقوں میں اپنی کارروائیوں کو کم تر ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ ایرانی میزائلوں کی طاقت اور تباہ کاری کو نظر انداز کرنے کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔

7:32 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top