اہم ترین خبریںدنیا

فتاح -2 ہائپر سونک میزائل، امریکہ اور اسرائیل کے لئے پیغام، صیہونی ذرائع ابلاغ

شیعیت نیوز: صیہونی ذرائع ابلاغ نے فتاح -2 ہائپر سونک میزائل کی رونمائی کو امریکہ اور صیہونی حکومت کے لئے ایک پیغام قرار دیا ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے خلاف پابندیاں بے اثر ہيں، لکھا ہے کہ فتاح -2 ہائپر سونک میزائل اسرائيل کے لئے خطرات کی فہرست میں ایک نیا اضافہ ہے۔

صیہونی اخبار ’’معاریو‘‘ نے اس سلسلے میں لکھا ہےکہ ایران کے نئے میزائل ، امریکہ اور اسرائیل کے لئے دھمکی آمیز پیغام ہے خاص طور پر اس لئے بھی ایران کی پاسداران انقلاب فوج نے وضاحت کی ہے کہ فتاح-2 ہائپر سونک میزائل ، امریکہ و اسرائيل کے جدید ترین انٹی میزائیل سسٹم کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اخبار کے مطابق: یہ میزائيل مغرب کی جانب سے بے شمار پابندیوں کے باوجود، ایران کے اندر بنایا گيا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ سنگین صورت حال سے دوچار ہے، صرف زبانی ہمدردی کافی نہیں، ایروانی

صیہونی وب سائٹ ’’ والاہ‘‘ نے بھی لکھا ہے کہ ایران نے جس نئے میزائل کی رونمائی کی ہے وہ ’’ حیٹس‘‘ کو ناکارہ بنانے کے لئے تیار کیا گيا ہے اور یہ تل ابیب کے لئے ایک نیا خطرہ ہے ۔

واضح رہے ’’ حیٹس‘‘ اسرائیل کا ایک انٹی میزائل سسٹم ہے جو اسرائیل و امریکہ کے مشترکہ بجٹ سے تیار کیا گيا ہے ۔

والاہ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران کا یہ نیا میزائیل جدید ترین دفاعی سسٹم کو بھی ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے اسی طرح ایران کی جانب سے ’’ غزہ‘‘ ڈرون کی رونمائی کا بھی وسیع پیمانے پر ذکر کیا ہے۔

اس وب سائٹ نے میزائل اور ڈرون طیاروں کے شعبے میں ایران کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں بے اثر رہی ہیں ۔

واضح رہے اتوار کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے آئی آر جی سی کی ایرو اسپیس فورس کی کامیابیوں کی نمائش کا معائنہ کیا اور اس موقع پر پہلی بار فتاح-2 ہائپر سونک میزائل کی رونمائی ہوئی۔

ایران سمیت دنیا کے صرف 4 ملکوں کے پاس اس قسم کے ہائپر سونک اسلحے کی ٹیکنالوجی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button