دنیا

امریکہ اور یورپی یونین فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک ہیں، یورپی رکن پارلیمان مک والیس

شیعیت نیوز: یورپی پارلیمنٹ میں آئرلینڈ کے رکن مک والیس نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکہ اور یورپ کی حمایت سے غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے یورپی عوام غزہ میں قتل عام روکنے کے لئے اپنی حکومتوں پر دباؤ بڑھائیں۔

رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں آئرلینڈ کے نمائندے مک والیس نے نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے حامی مغربی ممالک غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام میں برابر شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے قابض صہیونی فوجیوں پر تابڑ توڑ تین نئے حملے

انہوں نے کہا کہ تل ابیب کو امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کی حمایت حاصل ہے اسی لئے غزہ میں جنگی جرائم میں مرتکب ہورہا ہے۔

آئرش قانون دان نے یورپی عوام سے اپیل کی اپنی اپنی حکومتوں پر دباؤ بڑھاتے ہوئے فلسطینیوں کا قتل عام روکنے پر مجبور کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل امریکہ اور یورپی یونین کی حمایت کے بغیر غزہ میں بڑے پیمانے پر جنگی جرائم نہیں کرسکتا ہے۔ اس حمایت نے اسرائیل کو کھلی چھوٹ دی ہے لہذا حمایت کا یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : کعبتہ اللہ میں مظلومین فلسطین اور اہل غزہ کیلئے دعا مانگنا جرم قرار ،دوغیر ملکی زائرین اسرائیل نواز سعودی حکومت کےہاتھوں گرفتار

مک والیس نے کہا کہ امریکہ اور تمام یورپی ممالک میں عوام نے احتجاج اور مظاہرے کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کردیا اب ان سیاستدانوں پر دباو لگانے کی ضرورت ہے جو اس نسل کشی کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف اسرائیل نہیں بلکہ امریکہ اور یورپی یونین بھی غزہ میں ہونے والے قتل عام میں شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button