اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کے قابض صہیونی فوجیوں پر تابڑ توڑ تین نئے حملے

شیعیت نیوز: آج لبنان کی اسلامی مزاحمت نے قابض صہیونی فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے تابڑ توڑ حملے کئے۔

النشرہ نے خبر دی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے الطیحات تکون کے قریب قابض صہیونی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے مرج فوجی مرکز کے قریب صیہونی فوج کے اجتماع پر ایک اور حملے کی بھی خبر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق لبنان کی حزب اللہ نے رامیم بیرکوں میں بھی صیہونی فوجیوں کے اجتماع کی حملہ کرنے کی اطلاع دی۔

صیہونی توپ خانے نے جنوبی لبنان کے علاقوں مرکبا، میس الجبل، رب ثلاثین، بنی حیان، حولا اور الضھیرہ کے علاقوں پر بمباری کی۔

یہ بھی پڑھیں : القسام بریگیڈز کا یرغمالیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے نیتن یاھو کےدعوے مسترد

دوسری جانب غزہ پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب حزب اللہ نے لبنان کی سرحد کے قریب ایک اسرائیلی ٹینک کو تباہ کردیا ہے اور متعدد اسرائیلی ٹھکانوں کو راکٹ اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا۔

فارس خبررساں ایجنسی کے مطابق لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ نے (جمعہ) شام ایک بیان میں لبنان کی سرحدی حدود کے قریب غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے کئی ٹھکانوں اور فوجی ساز و سامان پر حملے کی خبر دی ہے۔

حزب اللہ نے ایک اور بیان میں کہا کہ آج سہ پہر ساڑھے تین بجے کے قریب صیہونی حکومت کی فوج کی ایک تکنیکی ٹکڑی کو ’’المنارہ‘‘ کالونی میں نشانہ بنایا۔ اس حملے میں غاصب صیہونی فوج کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

صہیونی فوج کے ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے ایک اسرائیلی اڈے پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم بعض اسرائیلی ذرائع نے اس حملے میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button