اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ نے صیہونی فوج کی الرہاب اور برنیت چھاؤنی کو نشانہ بنایا، متعدد فوجی ہلاک اور زخمی

شیعیت نیوز: لبنان کی اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے الراہب اور برنیت چھاؤنی پر نئے حملوں کی خبر دی ہے۔

المیادین نے بتایا ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے خبر دی ہے کہ اس نے صیہونی فوج کی برنیت چھاؤنی کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا جس میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف جنوبی لبنان میں المیادین کے نامہ نگار نے عیتانہ قصبے کے گرد قابض حملہ آوروں کے حملے کی خبر دی ہے۔

لبنان کی اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے بھی کہا کہ قابض صیہونی حکومت کے الراہب فوجی مرکز کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن میں جارح اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں میں شدید جھڑپیں

واضح رہے کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اتوار تک حیفہ اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں 1405 صہیونی زخمی ہوئے ہیں جس کا اعلان صیہونی حکومت کے ایک سرکاری مرکز نے کیا۔

قبل ازیں خبر رساں ذرائع نے بتایا تھا کہ صفد شہر اور الجلیل کے اطراف میں خطرے کے سائرن کی آواز سنی گئی ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ کے حملے میں زخمی ہونے والے صیہونیوں کی تعداد بڑھ کر انتیس ہوگئی ہے۔

یہ صیہونی، الجلیل الاعلی میں واقع دوویو صیہونی بستی پر میزائل حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے صیہونیوں کی تعداد میں ایسے حالات میں اضافہ ہو رہا ہے کہ معاریو اخبار نے مقبوضہ علاقوں میں ہونے والے تازہ سروے کی رپورٹ گزشتہ جمعہ کو شائع کی تھی جس میں اسی فی صد اسرائیلی، طوفان الاقصی آپریشن میں ہونے والی ہلاکتوں اور شکست کے لئے نیتن یاہو کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطینی استقامت کے مقابل صیہونی حکومت کی شکست کے سبب مقبوضہ علاقوں کے لوگوں میں نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے تئيں نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button