مقبوضہ فلسطین

غرب اردن میں جارح اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں میں شدید جھڑپیں

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا جہاں فلسطینی جوانوں سے شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

غرب اردن کے شہر قلقیلیہ پر اسرائیلی فوجی جارحیت کے بعد فلسطینی جوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئيں اور جھڑپوں کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا۔

فلسطینی مجاہدین نے قلقیلیہ میں اسرائیلی فوجیوں کی گاڑی کے راستے میں بم دھماکہ بھی کیا ۔ اسرائیلی فوجیوں نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کر دی جس میں ایک فلسطینی شدید طور پر زخمی ہو گيا۔

غرب اردن کے شہر نابلس میں بھی صیہونی جارحیت کے بعد مختلف علاقوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں ۔

ادھر الخلیل میں بھی اسرائیلی فوجیوں نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک فلسطینی ٹیکسی ڈرائیور کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں وہ شہید ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ پر صیہونی جنگی طیاروں کے حملے، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

دوسری جانب غزہ میں طبی ذرائع نے الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں 17 مریضوں کی موت کا اعلان کیا، جس کی وجہ ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے آکسیجن مشینوں نے کام کرنا چھوڑنا بتایا جاتا ہے۔

سرکاری وفا ایجنسی نے الشفاء کمپلیکس میں اپنے نامہ نگار کے حوالے سے بتایا کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے ایک شیر خوار، دو انتہائی نگہداشت کے مریض اور دیگر شعبہ جات کے 14 دیگر کل صبح دم توڑ گئے، جس سے 48 گھنٹوں کے آکسیجن کے ختم ہونےسے فوت ہونے والے مریضوں کی تعداد 32 ہو گئی۔ ان میں چھ قبل از وقت پیدا ہونے والے  بچے،ایک شیرخوار اور 9 انتہائی نگہداشت کے مریض شامل ہیں۔

الشفاء کمپلیکس اب بھی اسرائیلی دشمن کے توپ خانے اور ڈرونز کے محاصرے میں ہے جو اس کے گردونواح میں آنے والے کسی بھی شخص کو گولیوں اور میزائلوں سے نشانہ بنا رہے ہیں، اور اسے خالی کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، کیونکہ یہاں 60 سے زائد مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

36 سے زائد شیر خوار وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچے اور نرسری وارڈ، اور ہسپتال میں 500 سے زیادہ ڈائیلائسز کے مریض شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button