اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کی ذمہ داری عراقی اسلامی استقامتی گروہ نے قبول کی ہے

شیعیت نیوز: عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے پیر کی صبح ایک بیان جاری کرکے مشرقی شام میں امریکہ کے فوجی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

عراقی ذرائع ابلاغ عامہنے رپورٹ دی ہے کہ عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ  ہمارے مجاہدین نے شام کے اندر’’ القریۃ الخضر‘‘ نامی علاقے میں قابض امریکی فوجیوں پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا ہے۔

مذکورہ عراقی گروہ نے اعلان کیا ہے کہ ڈرون طیارہ براہ راست اپنے ہدف سے ٹکرایا ہے۔

یہ بی پڑھیں : غزہ ميں الشفا اسپتال کے آئی سی یو وارڈ کے مریضوں کی شہادت

عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے بتایا ہے کہ مشرقی شام پر امریکہ کے جنگی طیاروں کے حملے کے جواب میں اس علاقے میں امریکہ کے فوجی اڈے کو دوسری بارنشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع نے المیادین ٹی وی کو بتایا ہے کہ مشرقی شام پر امریکہ کے فضائی حملے کے جواب میں مشرقی شام کے صوبہ الحسکہ کے علاقے ’’ الشدادی ‘‘ میں بھی امریکی فوج کے اڈے پر تین ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گيا ہے۔

باخبر ذرائع نے جن کا نام نہیں بتایا گیا ہے ، المیادین ٹی وی کو بتایا ہے کہ ’’الشدادی‘‘ میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں کا حملہ کامیابی کے ساتھ انجام پایا اور یہ مشرقی شام کے المیادین اور البوکمال نامی شہروں پر امریکی حملوں کے جواب میں کیا جانے والے دوسرا ڈرون حملہ ہے ۔

چند گھنٹے قبل ’’الکونیکو‘‘ آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے پراسلامی استقامتی محاذ کے پندرہ راکٹ گرنے کی بھی خبر آئی تھی ۔

المیادین ٹی وی نے بتایا ہے کہ مشرقی شام کی ’’ الکونیکو‘‘ آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button