غزہ ميں الشفا اسپتال کے آئی سی یو وارڈ کے مریضوں کی شہادت

13 نومبر, 2023 07:25

شیعیت نیوز: ذرائع نے اتوار کی رات الشفا اسپتال کے آئی سی یو وارڈ کے سبھی مریضوں کی شہادت کی خبردی ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ الشفا اسپتال کے آئی سی یو وارڈ کے مریض ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کٹ جانے کے نتیجے میں شہید ہوئے ہیں۔

الشفا اسپتال کے ایمرجنسی سیکشن نے اسی سلسلے میں اعلان کیا ہے کہ ہم اس اسپتال میں داخل کرائے گئے تقریبا 700 زخمیوں کی کوئی مدد نہیں کرسکتے۔

دوسری طرف رپورٹیں بتاتی ہیں کہ صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے الشفا اسپتال کے احاطے میں موجود غیر فوجیوں پر بمباری کردی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ الشفااسپتال غزہ کا ایک بڑا معالجاتی مرکز ہے جس میں تقریبا 15000 عام شہریوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امید ہے کہ مصر غزہ تک کھانا، دوائیں اور ایندھن پہنچانے کے لئے رفح پاس کھول دے گا، ایران

نامہ نگاروں نے اعلان کیا ہے کہ اسرائيلی ڈرون طیاروں نے غیر فوجی فلسطینیوں پر الشفا اسپتال کے لان میں بمباری کی ہے۔

ان نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت امن کی جوبا کرتی ہے وہ بالکل جھوٹ ہے، اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ایک فلسطینی نامہ نگار نے الشفا اسپتال میں قبل از وقت پیدا ہوجانے والے 5 بچوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کو بتایا کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11,180 ہو گئی ہے۔

ایک باخبر فلسطینی عہدیدار نے کہا کہ حماس نے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے مذاکرات معطل کر دیے ہیں۔ اس کی وجہ اسرائیلی فورسز کی بمباری ہے۔

حماس نے کہا کہ اسرائیلی فورسز الشفا ہسپتال کے اطراف جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

نامہ نگار نے اندر سے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے الشفاء ہسپتال کا زمینی اور ہوائی راستے سے محاصرہ کر رکھا ہے۔

ہسپتال کے ارد گرد جھڑپوں کے علاوہ ہسپتال پر اسرائیلی فوجی ڈرونز کو بھی پرواز کرتے دیکھا گیا ہے۔

9:06 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top