پاکستان میں مقیم افغان ‘اسماعیلی’ شہریوں کو گرفتار نہ کیا جائے، سرکلر جاری

10 نومبر, 2023 16:10

 شیعت نیوز: حکومت پاکستان نے ملک میں مقیم غیر قانونی غیرملکیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں افغان ’اسماعیلی‘ شہریوں کو گرفتار نہ کرنے سے متعلق سرکلر جاری کیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اس سرکلر میں متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ

پاکستان میں اس وقت مقیم اسماعیلی افغان شہریوں کی اپنے ملک میں دوبارہ آبادکاری کے لیے کینیڈا غور کررہا ہے اور اس حوالے سے ضروری اقدامات جلد ہی کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:https://shiite.news/ur/?p=654217

سرکلر کے ساتھ افغان اسماعیلی کمیونٹی کے افراد کی فہرست بھی تمام چیف سیکریٹریز، چیئرمین نادرا، سیکریٹری وزارت خارجہ

اور وزارت داخلہ کے متعلقہ اداروں کو بھجوائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مزید نوٹیفیکیشن جاری ہونے تک افغان اسماعیلی کمیونٹی کے افراد کو گرفتار نہ کیا جائے۔

4:45 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top