پاکستان کی اہم خبریں

بلوچستان:شرپسند تکفیری حکمت اللہ شاہ کی ملت تشیع کے خلاف ہرزہ سرائی،کارروائی کا مطالبہ

شیعت نیوز:بلوچستان:شرپسند تکفیری حکمت اللہ شاہ کی ملت تشیع کے خلاف ہرزہ سرائی،کارروائی کا مطالبہ

حب میں شرپسند تکفیری حکمت اللہ شاہ نے آزادی فلسطین  جلوس کی آڑ میں  فرقہ وارانہ تقریر میں ملت تشیع کے خلاف توہین آمیز اور انتہائی شرانگیزی پر مبنی تقریر کی اور گالیاں دی ہیں جس کی ویڈیو  سوشل  میڈیا پر وائرل ہے

میڈیا پرویڈیو وائرل ہونے کے بعد  ملت تشیع میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

شرپسند مولوی حکمت شاہ کا تعلق مستونگ سے ہے اور کچھ عرصہ قبل حب ناپاک عزائم کے ساتھ منتقل ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :https://shiite.news/ur/?p=654190

مجلس وحدت مسلمین حب کے سربراہ سید قربان علی شاہ نے پولیس انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم حکمت شاہ کے خلاف دہشت  گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملزم اس سے قبل  تحریک لبیک اور سنی تحریک کی ریلیوں میں بھی فرقہ وارانہ تقریریں میں ملوث پایا گیا ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقائی امن کے قیام کیلئے شرپسند عناصر کو فی الفور لگام دی جائے تاکہ فرقہ واریت کا ناسور امن کو تباہی سے دوچار نہ کردے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button