غزہ میں اسرائیلی بربریت کے بعد کنیڈا میں یہودیوں کے خلاف نفرت میں اضافہ
شیعت نیوز: غزہ میں اسرائیلی بربریت کے بعد دنیا میں یہودیوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے ۔
کینیڈا میں یہودیوں کے 2 اسکولوں پر نامعلوم افراد نے رات گئے فائرنگ کی تاہم اس وقت اسکول میں کوئی موجود نہ ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر مونٹریل کے دو اسکولوں میں جب علی الصبح طلبا اور اساتذہ اسکول پہنچے تو مرکزی دروازے کو گولیوں سے چھلنی پایا۔ دیواروں پر بھی جا بجا گولیوں کے نشانات تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آیا تھا۔ شواہد سے لگتا ہے کہ دونوں اسکولوں پر کی گئی فائرنگ میں ایک ہی قسم کا اسلحہ اور طریقہ کار اختیار کیا گیا۔
پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت نہ ہونے کی وجہ سے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ جس وقت فائرنگ کی گئی اسکول خالی تھے اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:https://shiite.news/ur/?p=654238
یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملے کے بعد سے کینیڈا کی ایک یونی ورسٹی میں فلسطینی اور اسرائیلی طلبا میں لڑائی بھی ہوئی تھی جب کہ پیر کے روز ایک عبادت گاہ کو بھی آگ لگائی گئی تھی۔







