اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ کے باغ اور میدان بھی قبرستانوں میں تبدیل

 شیعت نیوز: غزہ کے قبرستانوں میں بھی جگہ کم پڑگئی،

اسرائیلی افواج کی نے رحمانہ بمباری کا سلسلہ نہ تھمنے کے باعث باغوں اور کھیل کے میدانوں میں بھی تدفین شروع کردی گئی

لوگوں نے خوفناک بمباری سے بچنے کیلئے قبرستانوں کا رخ کرنے کی بجائے شہداء کو گھروں کے قریب واقع باغوں اور میدانوں میں ہی دفنانا شروع کردیا ہے

اور لوگوں کی اجتماعی تدفین کی جارہی ہے .

 اسپتالوں کے باہر میتیں قطاروں میں پڑی ہوئی ہیں

یہ بھی پڑھیں:https://shiite.news/ur/?p=654225

سڑکوں اور پارکوں میں میتیں موجود ہیں ، ریفریجیٹرز ٹرکوں اور آئس کریم محفوظ کرنے والی گاڑیوں میں بھی میتیں رکھی ہو ئی ہیں ۔

زیادہ تر قبرستان یا تو بھر چکے ہیں یا پھر اسرائیلی فضائی حملوں کے باہر قبرستانوں تک پہنچنا مشکل ہوگیا ہے

، بمباری میں مرنے والوں کے اہلخانہ اپنے پیاروں کو دفنانے کیلئے حالات بہتر ہونے کے منتظر رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button