الیاس قادری عطاری کی اہل بیتؑ دشمنی ، جید عالم اہل سنت ومبلغ مفتی سجاد حسین مکی نے دعوت اسلامی چھوڑدی

09 نومبر, 2023 13:12

شیعیت نیوز: دعوت اسلامی کے نامور مبلغ مفتی سجاد حسین مکی کو ہم سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے عشق و مودت اہل بیتؑ کی خاطرکفریہ عقائد و نظریات اور اہل دشمنی کی بناء پر دعوت اسلامی کو چھوڑدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ مفتی سجاد حسین مکی گجرات میں دعوت اسلامی کے مرکزی مدرسے "فیضان مدینہ” میں پچھلے 18 سال سے درسِ نظامی کی کلاسز کو پڑھا رہے تھے ۔

مفتی سجاد حسین مکی خود ایک بہت بڑے مجتہد اور علمی شخصیت ہیں ۔

دینی علوم کے ساتھ ساتھ ایم اے عربی ،ایم اے اسلامیات پنجاب یونیورسٹی سے بھی کر چکے ہیں ۔

آپ کئی کتب کے مصنف بھی ہیں جن میں بلخصوص عربی کی مہارت کے لیے ایک زبردست "سجادی قاعدہ” تحریر فرما کر اُمت پر احسان کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: سرمایہ ملت تشیع شہید سعید حیدر زیدی ؒ کو ہم سے بچھڑے 11 برس گذر گئے،ان کی تالیفات آج بھی مشعل راہ

دعوت اسلامی کے اہل بیت سے بغض کی وجہ سے آپ نے دعوت اسلامی کو چھوڑ دیا اور (گمراہ پیر) الیاس عطاری کی بیعت بھی توڑ دی ۔

یہی تمام اچھے اقدامات دعوت اسلامی کے ارکان کو پسند نہیں آئے تو انہوں نے گوجرانولہ میں دعوت اسلامی کے ایک رکن کے ذریعے علامہ سجاد حسین مکی پر الیاس عطاری کی گستاخی کا بہانہ بنا کر پرچہ بھی کٹوا دیا ہے ۔

واضح رہے کہ دعوت اسلامی کے نام پر قائم ادارہ نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک مختلف شہروں میں اربوں ڈالرز کی پراپرٹیز بنا چکا ہے ، ان کا ڈھونگی پیر الیاس قادری المعروف عطر فروش ہمیشہ اہل بیتؑ کے مقابل بنو امیہ کو بافضیلت قرار دینے کی کوشش کرتا ہے اور سادہ لوح اہل سنت کے عقائد کو پراگندہ کرتا ہے ۔

دوسری جانب مفتی سجاد حسین مکی کے دفاع میں ایک اور اہل سنت عالم دین علامہ مفتی سید علی حبیب بھی میدان میں آگئے ہیں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کہا ہے کہ (میں صحیح العقیدہ اہل سنت سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے میں ان کی مدد کریں)۔

علامہ مفتی سجاد حسین مکی کے لیے ایک مدرسے کی بھی ضرورت ہے جہاں وہ درس و تدریس کا کام جاری رکھ سکیں ۔

(اگر کسی کے پاس مدرسے میں جگہ ہو تو انباکس میں مجھے میسج کر دے شکریہ ۔)
https://web.facebook.com/profile.php?id=100040148822066

9:48 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top