اہم ترین خبریںپاکستان

سرمایہ ملت تشیع شہید سعید حیدر زیدی ؒ کو ہم سے بچھڑے 11 برس گذر گئے،ان کی تالیفات آج بھی مشعل راہ

شہید سعید زید ی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی ذیلی نظار ت کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سی ملی تنظیموں کی راہنمائی اور تربیتی امور میں پیش پیش رہتے تھے۔

شیعیت نیوز: پاکستان کی تاریخ میں سن 2012 ایک انتہائی کرب ناک اور ناقابل فراموش تاریخ رکھتا ہے ، اس برس ملت جعفریہ کی انمول اور قیمتی شخصیات کو ہم سے اسلام دشمن تکفیری دہشت گردوں نے چھینا، ان نایاب گوہروں میںسے ایک ہیرا شہید سعید حیدر زیدی ؒ بھی تھے جنہیں آج ہی کہ دن یعنیٰ 11 برس قبل 9نومبر 2012 کو کراچی میں بے دردی سے گولی مار کرشہید کردیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 9نومبر 2012کا دن ملت جعفریہ کے لئے انتہائی دکھ و قرب کا دن ثابت ہوا جب بعد نماز مغربین یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کراچی کے علاقہ کریم آباد پر کالعدم تکفیری دہشت گردوں نے سرمایہ ملت شہید سعید حیدر زیدی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔

شیعیت نیوز کی رپورٹ کے مطابق آج شہید سعید حیدر زید ی 11 برسی منائی جارہی ہے ۔ ان کی شہادت کے وقت ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں، ان کے مطابق عقب سے دہشت گردوں نے سعید حیدر زیدی کے سر میں گولی ماری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حماس اسرائیل جنگ، پاکستانی نگران حکومت کا امریکی غلامی میں ایک اور شرمناک اقدام

شہید سعید زیدی اولڈ رضویہ کے رہائشی اور معروف دانشور تھے، استاد شہید مطہری کی کئی کتابوں کا ترجمہ بھی آپ نے خود کیا تھا جبکہ بے شمار کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ اس مد میں انہوں نے دینی کتاب کی اشاعت و ترجمعہ کے لئے ایک ادارہ دارلثقلین کے نام سے بنایا ہوا تھا۔

شہید سعید زید ی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی ذیلی نظار ت کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سی ملی تنظیموں کی راہنمائی اور تربیتی امور میں پیش پیش رہتے تھے۔

آج بھی شہید سعید حیدر زیدی کی کتب اور تالیفات ملت جعفریہ کے جوانوں کی علمی پیاس بجھانے کا ایک ذریعہ  اور مشعل راہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button