اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ ساجد علی نقوی کی تمام مسائل پربہت باریک نظر ہے،ہم معاملات کو حکمت عملی سے حل کرتے ہیں،علامہ شبیر میثمی

علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ موجودہ مسائل، بالخصوص پارہ چنار کی صورتحال میں جو حقائق ہمارے سامنے آرہے ہیں اس پر کام کر رہے ہیں۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ پارہ چنار کے مسئلے پر حقائق کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ ہم معاملات کو حکمت عملی سے حل کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں شیعہ علماء کونسل کوئٹہ کی جانب سے منعقدہ نمائندہ علماء اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صدر علامہ محمد آصف حسینی، علامہ اکبر زاہدی، علامہ دبیر حسین اور دیگر علماء بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ موجودہ مسائل، بالخصوص پارہ چنار کی صورتحال میں جو حقائق ہمارے سامنے آرہے ہیں اس پر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں تیل اور گیس کی دریافت ہوئی ہے اور صیہونی ادارہ ان وسائل پر قبضہ کرنا اور ان سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، ڈاکٹر طلعت عائشہ وزارت

ان معاملات پر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی بہت باریک نظر ہے۔ ہم معاملات کو حکمت عملی سے حل کرتے ہیں اور کر بھی رہے ہیں۔ انہوں نے أفغان تارکین وطن کے انخلاء سے متعلق کہا کہ مہاجرین کی انخلا کا مسئلے پر بھی ہماری نظر ہے۔ ذمہ داران اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، قانون کے مطابق جو پاکستانی موجود ہیں ان لوگوں کو تنگ کرنا قابل صد افسوس ہے۔

علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ اہل تشیع ملک کی پر امن شناخت ہیں، لحاظہ ایسا کوئی بھی عمل جو قانون سے مطابقت نہ رکھتا ہو قابل مذمت ہے۔ مسائل کا حل باہمی مشاورت سے ہی ممکن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button