اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں اور فوجیوں پر فلسطینی گروہوں کے جوابی حملے

03 نومبر, 2023 07:44

شیعیت نیوز: فلسطینی گروہوں نے مقبوضہ فلسطین کے شہر اسدود اور مرکزی علاقے پر راکٹوں اور میزائلوں کی بارش کی ہے۔

القدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اسدود پر یہ حملہ غزہ پٹی کے تعلیمی، طبی اور رہائشی علاقوں پر غاصب اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے جواب میں کیا گيا ہے۔

دوسری طرف فلسطینی مجاہدین نے بیت حانون کے شمال میں غاصب اسرائیل کے مرکزی علاقے پر بھی راکٹوں سے حملہ کیا اور اسرائیلی حکومت کی پیادہ فوج کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی فوج کی جاری جارحیت ، 9061 شہداء میں 3760 بچے اور 2326 خواتین شامل

فلسطین کے استقامتی محاذ کے جاں بازوں نے صیہونیوں کی جارحیت کے جواب میں غاصب صیہونی علاقوں پر بھی حملہ کیا ہے اس حملے کے دوران سینکڑوں راکٹ ان علاقوں پر فائر کئے گئے۔

ان حملوں کے بعد مذکورہ علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

دریں اثنا، الجزیرہ چینل نے رپورٹ دی ہے غاصب اسرائیل کے مرکز میں واقع بیس علاقوں میں خطرے کے سائرن کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

علاوہ ازیں، فلسطینی استقامتی مجاہدین کے ہاتھوں قیدی بنائے گئے صیہونیوں کے اہل خانہ نے مظاہرہ کرکے غاصب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی قیدیوں کو رہا کرائے۔

واضح رہے کہ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے گزشتہ رات بتایا کہ استقامتی فورسز نے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران غاصب اسرائیلی فوج کے ایک قافلے پر حملہ کرکے پوری طرح سے تباہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : تونس: اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو جرم قرار دینے کا مسودہ تیار

انہوں نے کہا کہ ہمیں دشمن کے ٹھکانوں کی نشاندہی اور زیرپوائنٹ سے ان پر حملہ کرنے میں کامیابی ملی ہے۔

فلسطینی گروہوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے صیہونی حکومت کے فوجیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے کہ جس کا اعلان غاصب حکومت کرتی ہے۔

7:58 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top