دنیا

یمنی فوج کی مداخلت سے مغرب پریشان، نینتن یاہو کے تلخ انجام کے بارے میں چہ میگوئیاں

شیعیت نیوز: صہیونی حکومت کے خلاف حملوں میں یمنی فوج کی باقاعدہ شمولیت کے بعد واشنگٹن حکام نے صہیونی حکومت کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے لئے مذاکرات شروع کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صنعاء کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت میں غاصب صہیونی فورسز کے خلاف میں باقاعدہ کے اعلان کے بعد امریکہ اور اسرائیل کے ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صنعاء کے حملوں کے بعد واشنگٹن کی جانب سے اسرائیل پر غزہ میں جنگ بندی کے لئے دباو بڑھ گیا ہے۔ موجودہ حالات کے تناظر میں صہیونی حکام کے لئے امریکی دباؤ کے سامنے ٹھہرنا بہت مشکل لگ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں صلح کے لئے فوری امن کانفرنس کے لئے تیار ہیں، چینی وزیرخارجہ

پولیٹیکو نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جوبائیڈن اور ان کے مشیروں نے حالیہ دنوں میں نیتن یاہو کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات کئے ہیں۔

ایک امریکی اعلی عہدیدار کے مطابق امریکہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ نیتن یاہو کے پاس وقت کم ہے اور زیادہ دیر تک جنگ کو جاری رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔

اسرائیل کے خلاف میزائل حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات بھی فلسطین میں جاری حماس اور اسرائیل کی جنگ میں انصاراللہ کی شرکت سے سخت پریشان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج نے گذشتہ روز کہا تھا کہ فسلطینی عوام کی حمایت میں صہیونی علاقوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔ بیان میں مستقبل میں مزید حملے کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button