دنیا

غزہ میں صلح کے لئے فوری امن کانفرنس کے لئے تیار ہیں، چینی وزیرخارجہ

شیعیت نیوز: چینی وزیرخارجہ نے غزہ میں صلح اور جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فریقین سے حملے فوری طور پر بند کرنے کی اپیل کی۔

رپورٹ کے مطابق الشرق الاوسط نے کہا ہے کہ چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چینی غزہ پر صہیونی جارحیت کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے فوری طور پر امن کانفرنس بلانے کے لئے تیار ہے۔ اس حوالے سے اگر ضرورت ہوئی تو دونوں فریق پر دباؤ ڈالا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی چھاؤنی پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ ، ڈرون تباہ

عمانی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے وانگ یی نے کہا کہ غزہ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ حالات بدتر ہورہے ہیں اور بحران شدت اختیار کررہا ہے۔ کوئی بھی ذمہ دار ملک اس حالت پر راضی نہیں اور بحران جاری رہنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں چین کی سربراہی میں تمام ممالک مخصوص عرب ممالک کے ساتھ دنیا میں عدل و انصاف رائج کرنے کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔ ہم کشیدگی کو کم کرنے کے لئے کسی قسم کی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان کو عبوری نہیں مکمل آئینی حقوق دیئے جائیں،سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی ضروری ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

بیجنگ غزہ میں صلح اور امداد کے محتاج فلسطینیوں کے لئے فوری امدادی سامان کی ترسیل کا حامی ہے۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی اشیاء بھیجنے پر تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button