جنرل سیکریٹری ایس یوسی علامہ شبیرمیثمی کی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا مفتی عبدالخبیر آزاد سے ملاقات
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا مفتی عبدالخبیر آزاد سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کو عبوری نہیں مکمل آئینی حقوق دیئے جائیں،سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی ضروری ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی
ملاقات میں ملکی سیاسی مذہبی حالات اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فلسطین پر اسرائیلی حملوں اور وحشیانہ بمباری کے خلاف پاکستانی مسلمانوں کو بھرپور صدائے احتجاج بلند کرنے اور عالم اسلام کے حکمرانوں کو اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے کے لیے عملی اقدامات کرنے کی اپیل کی۔







