اہم ترین خبریںپاکستان

گلگت بلتستان کو عبوری نہیں مکمل آئینی حقوق دیئے جائیں،سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی ضروری ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ جس طرح آج غزہ میں فلسطینی اپنی آزادی کیلئے کوشاں ہیں ٹھیک 76 سال قبل 1947ء میں ڈوگرہ فوج کو جرات مند جی بی عوام نے بے سروسامانی کے باوجود شکست سے دوچار کیا

شیعیت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے گلگت بلتستان کے 76 ویں یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہاکہ خطے کے عوام کو مکمل آئینی حقوق دینے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز اورخطے کی عوام کو اعتماد میں لے کر تمام اضلاع کیلئے قومی اسمبلی کی نشستوں کے ساتھ چاروں صوبوں کے مساوی سینیٹ میں نمائندگی دی جائے، جی بی عوام دلیر، پرامن ، آئینی حقوق دینے سے پاکستان کاموقف مزید مضبوط ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر مختلف رہنمائو ں کیساتھ گفتگو اور گلگت بلتستان کے ڈوگرہ راج کے خلاف علم بغاوت کیساتھ آزادی حاصل کرنے 76ویں یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کیا علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ جس طرح آج غزہ میں فلسطینی اپنی آزادی کیلئے کوشاں ہیں ٹھیک 76 سال قبل 1947ء میں ڈوگرہ فوج کو جرات مند جی بی عوام نے بے سروسامانی کے باوجود شکست سے دوچار کیا اور یکم نومبر 1947ء انقلاب کی کامیابی ڈوگرہ فوج کی تاریخی شکست اور علاقہ آزاد کرانے کے بعد میر آف ہنزہ و میر آف نگر کے الحاق نامے پر 1 نومبر 1947ء کو گلگت میں عبوری، اسلامی جمہوریہ گلگت کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ این ای ڈی اور فلسطین فاؤنڈیشن کےتحت فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی

علامہ ساجد نقوی کامزید کہنا تھا کہ ملکی و بین الاقوامی تناظر میں گلگت بلتستان کی عوامی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تاریخی فیصلے وقت کی ضرورت ہے،موجودہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دیئے جانے سے پاکستان کا موقف کمزور نہیں بلکہ زیادہ مضبوط ہوگا، لہٰذا گلگت بلتستان کی عوام کو ان کے مکمل آئینی حقوق دیئے جائیں اور ہم گلگت کی آزادی میں شامل شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button